ڈیرہ غازی خان: پولیس کی بڑی کاروائی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
ایشیاء اردو
ڈی پی او محمد علی وسیم اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی خصوصی ہدایت پر نئے سال کی آمد کے موقع پر شراب سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون۔جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اقبال معہ ٹیم نے ایکشن لیتے ہوۓ شراب کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور ملزم شیخ مظفر ولد محمد شفیع کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے مختلف قسم کی ولائیتی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اقبال نے کہا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا ریے ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات فروش اور زہریلی شراب بنانے والے معاشرے کے ناسور ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جراٸم پیشہ عناصر اب قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے کیونکہ جراٸم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن جاری رہے گا جب تک کہ امن و امان قاٸم نہ ہو۔



Leave A Comment