ڈی آئی خان: کاٹگڑھ میں فائرنگ، پولیس اہلکار اور رشتہ دار جاں بحق
ڈی آئی خان: تھانہ پہاڑپور کی حدود میں کاٹگڑھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار عصمت اللہ اور ان کا کزن شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی اقدامات کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



Leave A Comment