ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

حکومت پنجاب کی طرف سے فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف دوران ڈیوٹی ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کا اہلکار آصف سکھیرا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے آصف سکھیرا کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کمیونٹی سینٹر میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی،ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈاکٹر نیئر عالم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفر گڑھ ڈاکٹر حسین میاں،میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الروف،سابق چیرمین یونین کونسل نمبر 16 میاں سلطان محمود ڈاھا تحریک انصاف کے رہنما سردار احمد خان نیازی ریسکیو 1122 کے اہلکارن سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی آج صبح ماڈل ٹاؤن بلاک ایکس کی قاری شاہ نواز کی مسجد میں آٹھ بجے ادا کر دی  گئی ہے اور دعا ساڑھے آٹھ بجے صبح ہوگئی ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار