ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیئر رپورٹر

سیلاب متاثرین کی بحالی میں ڈیرہ غازیخان پولیس فرنٹ لائن پر،  اسی سلسلے میں سیلاب متاثرین کے مکانات بنانے کے لئے مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے 100 سے زائد گھرانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کے بھر پور تعاون سے 100 سے زائد گھرانوں میں رقم تقسیم کی گئی جس کا مقصد ان کے گرے ہوئے مکانات کی تعمیر میں مدد دی جا سکے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی پہلے دن سے ہی یہی کاوش رہی ہے کہ ان کو سیلابی پانی سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے راشن و رہائش کا انتظام کیا جائے جس کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس کی طرف سے فلڈ ریلف کیمپ لگائے گئے جہاں پر سیلاب متاثرین کو نہ صرف رہائش ملی بلکہ ان کے کھانے پینے کے لئے بھی تمام اقدامات عمل میں لائے گئے آج مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے گرے ہوئے مکانات کو پھر سے تعمیر کرنے کے لئے مالی امداد رقم تقسیم کی گئی ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے ہمیشہ کی طرح ہر دفعہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا، چاہیے کرائم کے خلاف لڑائی ہو یا پھر عوامی خدمت ہو ہمیشہ پیش پیش نظر آئی ہے۔سیلاب زدگان کی بحالی تقریب میں ان کے لئے بہترین کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس حوالے سے مخیر حضرات کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کے تعاون سے آج مستحق سیلاب متاثرین میں رقم تقسیم کا سلسلہ ممکن ہو سکا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار