دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بغیر ڈرائیور والی خودکار ٹیکسی گاڑیوں کے آپریشنز کا افتتاح کیا۔ شیخ حمدان نے خود ڈرائیور لیس گاڑی میں سفر کر کے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی۔

اس خودکار ٹیکسی سروس کو 2026 کی پہلی سہ ماہی میں عوام کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔ دبئی مستقبل کی موبلٹی حل کے حوالے سے عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے اور یہ ٹیکسی گاڑیاں چینی کمپنی Baidu Apollo Go کی تیار کردہ ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی نے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کے لیے پہلا کنٹرول اور آپریشن سینٹر قائم کیا ہے، جو چین سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے اور دبئی کی مصنوعی ذہانت اور جدید نقل و حمل میں عالمی قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار