امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین سے تقریباً 146 نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے انتہائی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔
یہ سیارہ HD137010 b کے نام سے جانا جاتا ہے اور اپنے ستارے کے ’قابلِ رہائش زون‘ کے بیرونی کنارے پر واقع ہو سکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کی سطح پر مائع پانی موجود ہو سکتا ہے اور زندگی کے لیے ممکنہ طور پر سازگار ماحول ہو سکتا ہے۔
ناسا کے مطابق اس کا ستارہ HD 137010 ہمارے سورج کی طرح ہے مگر تھوڑا ٹھنڈا اور مدھم روشنی والا ہے، جس کی وجہ سے سیارے کی سطح کا درجہ حرارت تقریباً -68°C (-90°F) تک ہو سکتا ہے، جو مریخ کی اوسط سطحی درجہ حرارت کے قریب ہے۔
یہ چٹانی سیارہ کیپلر اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا سے دریافت ہوا اور یہ دریافت ایک ’ٹرانزٹ‘ کے دوران ہوئی، جب سیارہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزرا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار