عید قریب، نئے کرنسی نوٹوں کی مانگ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت
لاہور: عیدالفطر قریب آتے ہی نئے کپڑوں اور جوتوں کے ساتھ نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہری عیدی دینے کے لیے تازہ نوٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے باعث بینکوں اور اوپن مارکیٹ دونوں میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بینکوں سے نئے نوٹ محدود مقدار اور مخصوص شرائط کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اوپن مارکیٹ سے نئے کرنسی نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ دینا روایت سمجھا جاتا ہے، اسی وجہ سے ہر سال اس موقع پر نئے نوٹوں کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں نئے نوٹ اضافی قیمت کے ساتھ فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 10 روپے کے نوٹوں کی ایک کاپی پر تقریباً 600 سے 700 روپے، 20 روپے کے نوٹوں کی کاپی پر 700 سے 800 روپے جبکہ 50 روپے کے نوٹوں کی کاپی پر تقریباً 1000 سے 1200 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح 100 روپے کے نوٹوں کی کاپی بھی تقریباً 800 سے 1000 روپے اضافی قیمت پر دستیاب ہے۔
ماہرین کے مطابق عید کے قریب نئے نوٹوں کی طلب بڑھنے کے باعث ہر سال اوپن مارکیٹ میں ان کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔
_2026_03_16_16_09_54_58454054.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment