کراچی: صوبائی دارالحکومت میں پرندہ چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک بزرگ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری نواز علی سے ان کا پالتو تیتر چھیننے کی کوشش کی۔ جب بزرگ شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے طیش میں آکر ان پر اینٹوں سے پہ در پہ وار کیے، جس کے نتیجے میں نواز علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس حکام (ایس پی انویسٹی گیشن) کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار