اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشنز ندیم قاسم اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی ٹاؤن کارپوریشنز کی حدبندی، یونین کونسلز کی تعداد، مستند نقشے اور علاقوں کے ناموں کے نوٹیفکیشن پر غور کرے گی۔ اس کے علاوہ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2015 میں ترامیم اور آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے مطابق اصلاحات کی تیاری بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار