سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا گیا، جس کے بعد پیچیدہ امراضِ قلب کی تشخیص اور علاج کے جدید طبی پروسیجرز کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی کیتھ لیب کے قیام سے دل کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی سے مریضوں کو بروقت اور بہتر علاج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

مشیر صحت نے ہسپتال کے کارڈیک کیئر یونٹ، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں قائم تینوں کیتھ لیبز، آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار