صحافتی اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی،ملتان یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس
ایشیا اردو
صحافتی اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی کے حوالے سے ملتان یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت انجم خان پتافی ملتان پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل عدنان فاروق قریشی، سینیئر نائب صدر حیدر عباس، نائب صدر اعظم جہانگیر، جوائنٹ سیکرٹریز محبوب ملک، قلب حسن ممبران مجلس عاملہ ثقلین نقوی، امیر زمان بھٹی، شکیل چوہدری،شہزاد قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اداروں کی جانب صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تنخواہیں طلب کرنے پر جبری برطرفیوں کے سلسلے( جس کی حالیہ مثال روزنامہ خبریں اور روزنامہ آفتاب ہے) پر گہری تشویش اور غم و غصّے کا اظہار کیا گیا یونین کو موصول شکایات کے حوالے سے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی، قومی اور علاقائی ذرائع ابلاغ کے اداروں میں جبری برطرفی،تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بقایا جات کی ادائیگی نہ کرنا وطیرہ بن چکا ہے جسکے باعث ورکرز معاشی بد حالی کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ملتان یونین آف جرنلسٹس نے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ اس سلسلے کی روک تھام اشد ضروری ہے۔تمام اداروں کے مالکان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ تنخواہوں کے ساتھ سابقہ واجبات کی ادائیگی کی جائے اوراچانک برطرفی کے سلسلہ کو فی الفور روکا جائے اور ورکرز کی برطرفی کی صورت میں لیبر قوانین اور معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے بصورت دیگر تمام متعلقہ اداروں کے سامنے 6اکتوبر کے بعد احتجاجی کیمپ لگائیں جائینگے اور اس سلسلہ میں پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے بھی ملک بھر میں موجود اخبارات و چینلز کے دفاتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے جائیںگے۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment