یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
یورپی یونین کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر ایک بڑے پیمانے کے سائبر حملے کے نتیجے میں 29 اداروں کا تقریباً 92 جی بی حساس ڈیٹا ہیکرز نے چوری کر لیا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے یورپی کمیشن کے اہم سرکاری ریکارڈز اور صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی۔ اس میں اعلیٰ حکام کے نام، سرکاری ای میل ایڈریسز اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات شامل ہیں۔
یورپی یونین کی سائبر سیکیورٹی ٹیم کے مطابق ہیکرز نے Amazon Web Services کے ایک کمزور اکاؤنٹ کا استعمال کیا، جو یورپی کمیشن کے مرکزی پلیٹ فارم “Europa.eu” سے منسلک تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آوروں نے سپلائی چین اٹیک کی جدید تکنیک استعمال کی، اوپن سورس سیکیورٹی ٹولز میں نقب لگائی اور خفیہ API کیز حاصل کر کے محفوظ کلاؤڈ سسٹمز تک رسائی حاصل کی۔
معروف ہیکنگ گروپ ShinyHunters نے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس گروپ کا ماضی میں کئی عالمی کمپنیوں اور اداروں کے ڈیٹا لیک میں ملوث رہ چکا ہے۔
واقعے کے بعد یورپی یونین نے فوری طور پر متاثرہ سسٹمز کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے اور متعلقہ اداروں کے نیٹ ورکس کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حکام آئندہ ایسے حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
_2026_04_08_16_47_08_47464151.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment