یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس یکم جون کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جائے گی، جو دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

دورے میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو مشترکہ اقتصادی تعاون اور بین الاقوامی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار