یورپ اس وقت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے جہاں مختلف ممالک میں درجہ حرارت نے کئی سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فرانس، برطانیہ، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ اس ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فرانس میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے دوران فرانس میں ڈوبنے کے مختلف واقعات میں 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔ پیرس میں گرمی کی شدت کے باعث معروف میوزیم کے اوقات کار بھی محدود کر دیے گئے ہیں۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جون کا درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ شدید گرمی کے باعث اسکولوں میں بچوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اٹلی میں 15 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں لوگ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈی جگہوں کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ یورپ بھر میں گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی، سفر اور سیاحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار