پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع
وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے ساڑھے سات ہزار سے چالیس ہزار روپے مالیت کے بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کردی۔
حکومت نے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز ٹرانسفر یا نقد کرانے کا عوام کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی تھی۔
قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی۔
پرائز بانڈ نقد یا ٹرانسفر کروانے والوں کیلیے چند شرائط عائد کی گئی ہیں، جن میں سب سے پہلی بانڈ کو ظاہری مالیت پر کیش کرانا جبکہ پچیس یا چالیس ہزار کے پریمیئم بانڈز کو رجسٹرڈ کروا کے انہیں اکاؤنٹ میں منتقل کروانا اور اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ میں تبدیل کروانا ہے۔



Leave A Comment