فیصل آباد میں حج کے نام پر فراڈ، خاتون سے 25 لاکھ بٹورنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد میں حج کے نام پر شہری خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ندیم نے زاہدہ پروین نامی خاتون کو حج کروانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے وصول کیے۔ شکایت موصول ہونے پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے پاسپورٹ، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ مزید افراد کو بھی اسی طریقے سے دھوکہ دے چکا ہے۔
_2026_04_18_12_15_57_81059316.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment