جعلی کرنسی استعمال کیس، ایس پی بلال قیوم سروس سے برطرف
لاہور: پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر ایس پی بلال قیوم کو جعلی کرنسی کیس کی انکوائری مکمل ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بلال قیوم نے اپنی گاڑی 50 لاکھ روپے میں ایک شخص عامر کے ہاتھ فروخت کی تھی۔ عامر جعلی کرنسی استعمال کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تو ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ جعلی رقم خود پولیس افسر بلال قیوم نے فراہم کی تھی۔
ایس پی بلال قیوم اس سے قبل سپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن اور پولیس کے دیگر اہم شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔



Leave A Comment