ملتان کی قانونی برادری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص، جو خود کو وکیل ظاہر کر رہا تھا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ مذکورہ شخص کی شناخت انتظار عباس زیدی ولد حسن عباس سید کے نام سے ہوئی ہے جو ملتان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم طویل عرصے سے خود کو وکیل ظاہر کرتے ہوئے مختلف عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ متعدد کیسز میں وکیل بن کر عدالت میں پیش بھی ہوتا رہا اور اس دوران عوام کو گمراہ کر کے بھاری مالی نقصان پہنچایا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے اراکین کو جب اس شخص کی غیر قانونی سرگرمیوں کا علم ہوا تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی پکڑ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، بار کے ممبران نے ملزم سے اس کا مبینہ جعلی وکالت لائسنس برآمد کیا جو موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔
بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وکلاء عدالتی نظام اور عوامی اعتماد کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام ایسے تمام عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی شخص عدلیہ کے وقار سے کھیلنے کی جرات نہ کرے۔
ترجمان کے مطابق، بار ایسوسی ایشن آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے وکلاء کے لائسنس کی سخت جانچ پڑتال کا نظام مزید مضبوط بنائے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار