بورےوالا مقدمہ کی پیروی کا شاخسانہ مخالفین کی فائرنگ سے باپ جانبحق بیٹا شدید زخمی
بورےوالا بیٹے کے قتل کے مقدمہ کی پیروی کا شاخسانہ مخالفین کی فائرنگ سے باپ جانبحق بیٹا شدید زخمی ھوگیا فائرنگ کا افسوسناک واقعہ بورے والا عارف والا روڑ پہ 261 ای بی کے قریب پیش ایا ۔ مقتول کی شناخت بغداد لنگڑیال جبکہ زخمی کی شناخت زاہد کے نام سے ھوئی ہے جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل مقتول بغداد لنگڑیال کے پیٹے کو مانا موڑ کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔آج ملزمان رہا ہو کر آئے تو انہوں نے ملک بغداد لنگڑیال کو بھی قتل کر دیا جبکہ بیٹا زاہد بغداد شدید زخمی ہو گیا جس کو ساہیوال ریفر کردیا گیا



Leave A Comment