وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سست روی، 10 ماہ میں صرف 47 فیصد فنڈز خرچ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف 470 ارب روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک ہزار ارب روپے کے اصل ہدف کے مقابلے میں صرف 47 فیصد فنڈز استعمال ہوئے۔ بعد ازاں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کا نظرثانی شدہ ہدف 837 ارب روپے مقرر کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 163 ارب روپے کی کٹوتی بھی کی گئی۔
جولائی سے اپریل تک ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر 44 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اسی دوران صوبوں اور خصوصی علاقوں کے منصوبوں پر 117 ارب روپے سے زائد اخراجات آئے۔
تعلیم کے شعبے میں وفاقی منصوبوں پر 19 ارب روپے خرچ کیے گئے، جبکہ پانی سے متعلق منصوبوں کے لیے 67 ارب روپے استعمال ہوئے۔
آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں بھی سست روی رہی، جہاں 18.4 ارب روپے کے بجٹ میں سے صرف 4.46 ارب روپے خرچ کیے جا سکے۔
ماہرین کے مطابق ترقیاتی بجٹ کے کم استعمال سے اہم منصوبوں کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے، جس سے معیشت اور عوامی سہولیات پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
_2026_05_18_09_58_20_24114800.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment