گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز احمد، احمد نعیم، وقاص احمد اور محمد رزاق شامل ہیں جو شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔

ملزمان کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور بہاولپور میں مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے بجائے رقم وصول کر کے فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار