وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات، خام مال اور مشینری قبضے میں لے لی گئی۔

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران معروف ادویہ ساز کمپنیوں کے نام پر تیار کی جانے والی بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد ہوئیں، جن میں خاص طور پر جنسی ادویات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان معروف برانڈز کے نام اور پیکنگ کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے، جس سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

حکام نے تمام شواہد قبضے میں لے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار