ملتان: ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے تین انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان اور بہاولپور نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان محمد اسماعیل، محمد ساجد اور باسم مدثر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کو کبیروالا، ساہیوال اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد اسماعیل نے ایک شہری کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔ اسی طرح ملزم محمد ساجد نے ملائیشیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، جبکہ ملزم باسم مدثر نے اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 42 لاکھ 90 ہزار روپے بٹورے۔
گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار