ملتان سے لاہور جانے والی ٹرین میں اگ لگ گی
ملتان سے لاہور جانے والی ٹرین 115-اپ کو اُس وقت ہنگامی طور پر روک دیا گیا جب پیراں غائب کے قریب پاور انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے بعد ٹرین کو فوری طور پر کھڑا کردیا گیا جبکہ مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق انجن میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث آگ لگی جس پر عملے نے فوری طور پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ریسکیو اور ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقعے پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ مسافروں کو متبادل انجن فراہم کرنے اور ٹرین کی روانگی بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment