لیہ: تھانہ فتح پور کے سامنے فائرنگ، تاجر جاں بحق، راہگیر شدید زخمی
لیہ میں تھانہ فتح پور کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر انور خان جان کی بازی ہار گیا جبکہ راہگیر خلیل احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں



Leave A Comment