موٹر وے کے قریب مہے والا، مظفرآباد ملتان روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں کسٹم پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم انسپکٹر آصف اقبال دو کانسٹیبلان کے ہمراہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اس دوران دو مشکوک گاڑیوںایک سفید کرولا ماڈل 2006 اور دوسری سلور رنگ کی گاڑی ماڈل 2010—کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں نے فرار کی کوشش کی۔ تعاقب کے دوران ایک گاڑی آگے نکل گئی جبکہ پیچھے والی گاڑی سے فائرنگ کی گئی۔ فائر کسٹم پولیس کے کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کی ٹانگ کی ران پر لگا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق غلام مرتضیٰ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار