امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں ایک سیاحتی کشتی میں مبینہ دھماکے کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ ہالوور سینڈبار کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کارروائی میں United States Coast Guard اور دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔ حکام کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ افراد کا کہنا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہوا ہو سکتا ہے، تاہم اس کی تصدیق جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار