بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مصنوعی ذہانت کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا: فرانسیسی صدر
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ایسے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے جو بچوں کی ذہنی صحت اور دماغی نشوونما کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا اور بچوں کو اس کے ممکنہ نقصانات سے محفوظ بنانا ضروری ہے۔
پیرس میں انٹرویو کے دوران فرانسیسی صدر نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی تجویز بھی دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین بچوں کے تحفظ کے لیے سفارشات پیش کریں گے اور مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنیوں کو اپنی ٹیکنالوجی کی آزادانہ جانچ یقینی بنانا ہوگی۔
ایمانوئل میکرون کے مطابق بچوں کو اے آئی ماڈلز تک رسائی دینے سے پہلے ان کی جانچ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار دینے کے اصول بھی مجوزہ چارٹر میں شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں اوپن اے آئی اور اینتھروپک سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یورپ مصنوعی ذہانت کے لیے ضابطہ کار کو آگے بڑھائے گا اور امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک کو بھی بچوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔


_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment