چارسدہ: گیس سلنڈر دھماکے میں دو بچے جاں بحق، باپ شدید زخمی
پشاور:
چارسدہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ ان کا والد شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چارسدہ کے علاقے اتمان زئی، طارق آباد میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر موجود گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس سے زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا والد دھماکے میں شدید زخمی ہوا، جسے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
(1)_2026_01_15_15_52_23_32489953.jpg)


Leave A Comment