گھوٹکی پولیس کا رونتی کچہ کے علاقے میں ڈکیت گروہ سے مقابلہ،بدنام زمانہ 2 ڈکیت ہلاک
ایشیا اردو
گھوٹکی پولیس کی بڑی کارروائی
گھوٹکی پولیس کا رونتی کچہ کے علاقے میں ڈکیت گروہ سے مقابلہ، سندھ پنجاب کے بدنام زمانہ 2 ڈکیت ہلاک
ڈی آئی جی سکھر جناب جاوید سونھارو جسکانی صاحب اور ایس ایس پی گھوٹکی جناب تنویر حسین تنیو صاحب کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمراہ رونتی کے کچہ میں بڑی کامیاب کاروائی
دوران کچہ آپریشن ڈکیت/ملزمان سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی آئی جی سکھر
پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈکیت کو پوسٹ مارٹم کیلئے اباڑو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی
ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت سندھ پنجاب کے بدنام زمانہ ڈاکو سلطان عرف سلطو شر اور ساتھی ڈاکو عیسو شر کے نام سے ہوئی۔ ڈی آئی جی سکھر
سلطو شر کے زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے ایک کروڑ کا انعام رکھا ہوا تھا۔
ڈی آئی جی سکھر
پولیس مقابلے میں فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کچے میں سخت آپریشن جاری۔ ایس ایس پی گھوٹکی
ہلاک ہونے والا ڈاکو سلطان عرف سلطو شر صوبہ پنجاب، اور صوبہ سندھ کے ڈکیتی،اغواء برائے تاوان،نسوانی آواز پہ اغواء اور قتل سمیت 200 سے زائد سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث تھا۔ ڈی آئی جی سکھر
ہلاک ملزمان کے متعلق معلومات اور ان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی
آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی جانب سے رونتی کچہ میں حصہ لینے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو شاباشی کے ساتھ نقد 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان



Leave A Comment