گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات
گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کے اہلکاروں کو انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں میں آر ایم پی ونگ کے تقریباً 1500، پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے 1958 اہلکار اور لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان پہنچ چکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام نفری کو آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مناسب ٹرانسپورٹ اور انتظامات کے ساتھ روانہ کیا گیا تاکہ انتخابات کو پرامن اور شفاف بنایا جا سکے۔
_2026_06_07_09_42_48_33026653.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment