عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف عالمی بینچ مارکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2.65 ڈالر سستا ہو کر 69.27 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

اسی طرح برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں بھی 3.03 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 72.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دبئی مر بن خام تیل کی قیمت بھی 2.76 ڈالر کم ہو کر 66.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں نیچرل گیس کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد یہ 3.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان عالمی معاشی حالات اور طلب میں کمی کے باعث برقرار ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار