کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 20 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 346 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 615 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار