گوگل نے طویل عرصے سے جاری اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنے @gmail.com ای میل ایڈریس کو تبدیل کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گوگل صرف تھرڈ پارٹی ای میل ایڈریس استعمال کرنے والے صارفین کو ای میل تبدیل کرنے کی اجازت دیتا تھا، جبکہ @gmail.com ایڈریس کو ناقابلِ تبدیلی قرار دیا جاتا تھا، تاہم اب یہ صورتحال بدلنے جا رہی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک موجودہ @gmail.com ای میل ایڈریس کو کسی نئے @gmail.com ایڈریس میں تبدیل کر سکیں گے۔ اگرچہ کمپنی نے اس فیچر کی مکمل تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

اہم شرائط و ضوابط

ای میل ایڈریس تبدیل کرنے کی صورت میں پرانا @gmail.com ایڈریس بطور Alias برقرار رہے گا، اور صارفین دونوں ایڈریسز پر موصول ہونے والی ای میلز حاصل کرتے رہیں گے۔

گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ تمام ڈیٹا، بشمول تصاویر، پیغامات اور پرانی ای میلز، مکمل طور پر محفوظ رہیں گی اور ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

صارفین اپنا پرانا گوگل ای میل ایڈریس دوبارہ استعمال کر سکیں گے، تاہم اگلے 12 ماہ تک نیا @gmail.com اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اس مدت کے دوران نیا ای میل ایڈریس حذف بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

مزید برآں صارفین Gmail، Maps، YouTube، Google Play اور Drive سمیت تمام گوگل سروسز میں پرانے یا نئے دونوں ای میل ایڈریس کے ذریعے سائن اِن کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ صارفین کو زیادہ سہولت اور لچک فراہم کرے گی اور جی میل کے روایتی سخت صارف نام کے نظام میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی ثابت ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار