گوگل کا جدید اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف
کیلیفورنیا: معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا جدید اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل جیما 4 پیش کر دیا ہے۔
گوگل کے مطابق جیما 4 جدید ریزننگ اور خودکار ورک فلو کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے اپاچی لائسنس 2.0 کے تحت جاری کیا گیا ہے تاکہ ڈویلپرز کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی حاصل ہو۔
ماڈل جیما 4، جیمینی سیریز کی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور چار مختلف سائز میں دستیاب ہے تاکہ یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور بڑے کمپیوٹنگ سسٹمز پر بھی کام کر سکے۔
نمایاں خصوصیات میں ملٹی سٹیپ پلاننگ، پیچیدہ منطقی صلاحیتیں، خودکار ایجنٹس کی تخلیق، کوڈ جنریشن، اور تصاویر و ویڈیوز کی پراسیسنگ شامل ہیں۔ ماڈل میں 128 ہزار سے 256 ہزار ٹوکنز تک کانٹیکسٹ ونڈو موجود ہے اور یہ 140 سے زائد زبانوں پر تربیت یافتہ ہے۔ جیما سیریز کو اب تک 40 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
_2026_04_04_16_28_06_88412253.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment