: پولیو کے خاتمے کی عالمی کوششیں تیز، اوور سائٹ بورڈ کے وفد کا پاکستان میں اہم دورہ
Global Polio Eradication Initiative کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے Pakistan کا دورہ کیا۔
National Emergency Operations Center کے مطابق وفد نے انسدادِ پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی قیادت اور عزم کو سراہا، اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
حکام کے مطابق آئندہ چھ ماہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نہایت اہم قرار دیے گئے ہیں، جبکہ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
وفد نے خواتین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے ملاقات بھی کی اور ان کی خدمات اور پولیو کے خاتمے میں کردار کو سراہا۔
_2026_07_11_09_54_46_79388679.jpg)


Leave A Comment