گگو منڈی میں دیسی شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار
گگو منڈی کے نواحی علاقے 187 ای بی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب بنانے والی چالو بھٹی پکڑ لی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منظور احمد ولد عبد الستار، سکنہ جمن شاہ حال 187 ای بی کے طور پر ہوئی ہے، جسے رات تقریباً 8 بجے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
چھاپے کے دوران پولیس نے دو ڈرم برآمد کیے جن میں مجموعی طور پر 440 لیٹر دیسی شراب موجود تھی۔ اس کے علاوہ ایک ڈرم میں 100 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے والا سامان بھی برآمد ہوا۔
پولیس ٹیم میں ایس آئی عبد الستار، ماجد علی، شبیر حسین اور یاسر نواز شامل تھے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
_2026_06_10_09_10_41_37109887.jpg)


Leave A Comment