گوجر خان کے علاقے گلیانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طلاق کے لیے یونین کونسل جانے والے شخص پر اس کی اہلیہ نے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق کامران تنویر اپنے والد کے ہمراہ طلاق کے کاغذات جمع کرانے یونین کونسل آفس آیا تھا، جہاں واپسی کے دوران اس کی اہلیہ عائشہ تیزاب کی بوتل لے کر وہاں پہنچ گئی اور اس پر حملہ کر دیا۔

تیزاب کے باعث متاثرہ شخص کے جسم، سر، آنکھ اور کمر پر چوٹیں آئیں، تاہم اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع اور طلاق کے معاملے کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور خاتون عائشہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار