ہری پور کے علاقے کوٹ نجیب اللہ کی حدود لیبر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عباس خان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، تاہم ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار