شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے 708 واں عرس،تیاریاں شروع کر دی گئیں
ایشیا اردو
ملتان
شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے 708 واں عرس مبارک کی 3 روزہ عرس تقریبات 10دسمبر(بمطابق طلوع چاند) سے شروع ہونگی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے عرس کے موقع پر مثالی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہےڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں ضلعی محکوموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملک بھر سے آنیوالے زائرین کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی۔جامع سکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دیکر انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ عرس پر خصوصی ٹرینیں اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلائی جائیں گی اور تمام محکمے عرس کے موقع پر دربار شریف میں کیمپ قائم کرینگے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے۔اجلاس میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمد طارق نے عرس انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر صدیق خاں قادری نے عرس تقریبات کے انتظامات اور زائرین کی سہولیات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment