وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام شجاع آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی وفاقی محتسب ملتان کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے کی۔ اس موقع پر شہریوں نے بجلی، گیس، نادرا، پاسپورٹ، پاکستان بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سمیت دیگر وفاقی اداروں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔
 وفاقی محتسب نے شہریوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو وفاقی اداروں سے خدمات حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہوں یا انہیں غیر ضروری تاخیر کا سامنا ہو، تو وہ فوری طور پر وفاقی محتسب کے دفتر سے رابطہ کریں۔ کیونکہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کی سہولت اور فوری ریلیف کے لیے کھلی کچہریوں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی رسائی تک کے مشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری رکھتا  ہے۔ تاکہ شہریوں کے مسائل قوانین کے مطابق حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حمیرا شاہ سے بھی ملاقات کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے، تیس سے زائد نئی درخواستیں موصول ہوئی جن پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے گئے۔ وفاقی محتسب کی جانب سے موقع پر موجود وفاقی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں۔  انہوں نے  خاص طور پر شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی تعاون کریں۔ ڈاکٹر محمد زاھد نے موقع پر موجود  میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گزشتہ 11 ماہ میں گزشتہ گیارہ ماہ میں ریجنل آفس ملتان میں تیرہ ہزار کے لگ بھگ شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ جن میں سے نو ہزار سے زائد درخواستوں پر فیصلے کر دیے گئے ہیں اور 98 فیصد سے زائد کیسز کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ شکایات بالترتیب میپکو 6900، سوئی نادرن گیس کمپنی 870، ایف آئی اے 416، پاکستان پوسٹ آفس 324، جبکہ پوسٹل لائف انشورنس کے خلاف 306 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور وفاقی اداروں سے شفاف و موثر خدمات کی 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار