ملک کی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں، خصوصاً بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی 11 ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات بڑھ کر 26 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال 2025 کے اسی عرصے میں یہ درآمدات صرف 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کی درآمدات مکمل تیار شدہ یونٹس (CBU) کی صورت میں کی گئیں، جو اس شعبے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اور حکومتی مراعات کے باعث ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی گاڑیوں کی درآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار