سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر
بین الاقوامی سفری آزادی کی عالمی درجہ بندی 'ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026' جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق سنگاپور نے 192 ممالک تک ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام برقرار رکھا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات (UAE) 188 ممالک تک رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے، جبکہ سویڈن تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ دوسری جانب، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں برقرار ہے اور محض 30 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ 100 ویں نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں دنیا کا بدترین اور آخری پاسپورٹ افغانستان (103 ویں نمبر) کا قرار پایا ہے جس کے شہری صرف 23 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں، جبکہ شام 102 ویں اور عراق 101 ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ ہینلے انڈیکس دنیا بھر کے پاسپورٹس کی درجہ بندی پیشگی ویزا کے بغیر سفری سہولیات کی بنیاد پر طے کرتا ہے۔



Leave A Comment