لندن میں برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برطانیہ کا جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ اس جہاز کو خطے میں ممکنہ سکیورٹی کردار کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے مشن میں حصہ لے گا۔ اس کا مقصد خطے میں تجارتی بحری راستوں کو محفوظ بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ایچ ایم ایس ڈریگن کی یہ پیشگی تعیناتی برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جہاز کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر سکیورٹی مشنز میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ اقدام عالمی تجارت کے اہم بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار