ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ملتان کی نامور شخصیات کے اعزاز میں پلیٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ملتان کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملتان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے شہریوں کے گھروں کے باہر اعزازی نام پلٹس لگائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی شہر کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والوں نام فائنل کریں گے۔
منتخب ناموں کے گھروں پر لاہور والڈ سٹی کی طرز پر مخصوص نام پلیٹ لگائی جائیں گی۔
عزازی نام پلیٹس شاعروں ، ادیبوں ، صحافیوں ، ڈاکٹرز ، فنکاروں ، ماہر تعلیم کے گھروں کے باہر لگائی جائے گی



Leave A Comment