آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا
آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایشیائی منڈیوں میں کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی ایک فیصد سے زیادہ مہنگا ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اسی لیے یہاں کی صورتحال عالمی منڈی پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔
ادھر ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں سے متعلق معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ شرائط پر عملدرآمد ابھی باقی ہے۔
_2026_08_10_09_48_35_42846389.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment