تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ ضرور کھلے گی، لیکن امریکہ کے لیے نہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ صرف ان ممالک کے لیے دستیاب ہوگی جو ایران کے نئے قوانین کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسیوں میں تبدیلی کے بعد پرانے طرز کی مہمان نوازی کا دور ختم ہو چکا ہے۔

بیان کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی پہلے ہی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر ایک نہایت اہم بحری راستہ تصور کیا جاتا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار