شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑیوں کے شوروم میں ہولناک آتشزدگی
ایشیا اردو
رحیم یار خان: عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی کامران منظور جس نے KIA(کیا) موٹرز کے نام سے بائی پاس روڈ پر گاڑیوں کا شوروم بنا رکھا ہے علی الصبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شوروم میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شوروم میں موجود کِیا کمپنی کی 23 لگژری گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں 22کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔



Leave A Comment