لاہور: پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دورانِ آپریشن ویڈیوز بنانے اور مبینہ غیر پیشہ ورانہ رویے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مریض کا وقار، رازداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنا تمام طبی عملے کی بنیادی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی قسم کی غیر مناسب ریکارڈنگ یا طبی طریقہ کار کو غلط انداز میں پیش کرنا طبی اصولوں کے منافی ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے حساس معاملات پر ردعمل دیتے وقت توازن، انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے تاکہ نہ صرف مریضوں کا اعتماد بحال رہے بلکہ طبی شعبے کی ساکھ بھی برقرار رکھی جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار