حیدرآباد: گھر میں آتشزدگی، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
حیدرآباد: قاسم آباد کے علاقے میں واقع ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق علی پیلس کے قریب واقع گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث اندر موجود افراد کو نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہیں، جو آگ کی شدت کے باعث جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
_2026_03_17_14_57_12_55658414.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment